ٹرمپ کا نفرت انگیز اعلان

Donald Trump

Donald Trump

تحریر : اسلم انجم قریشی
مسلمانوں کی ایمانی قوت حقیقت پسندی سے تعبیر ہے اور جب ہم یہ جانتے ہیں کہ اس مسلمہ حقیقت کا تعلق (ایمان مفصل) ترجمہ؛ میں ایمان لایا اللہ پر اور اُ س کے فرشتوں پر اور اُس کی کتابوں پر اور اُ س کے رسولوں پر اور قیامت کے دن پر اور اُ س پر کہ اچھی اور بُری تقدیر اللہ کی طرف سے ہے اور موت کے بعد اُٹھائے جانے پر اور اوَّل کلمہ لَا اِلہ اِلا اللہ محمد رسول اللہ ۖ جس کا ترجمہ؛ اللہ کے سواکوئی عبادت کے لائق نہیں محمدۖ اللہ کے رسولۖ ہیں تو ہمیں اس اسلاف کی طرف آگے بڑھنا ہوگا اور قرآن الحکیم مسلمانوں کے لئے ہدایت کاسر چشمہ ہے یہی ہماری رہبری کا ذریعہ ہے جس کی کوئی نظیر نہیں پھر بھی گمراہوں کے دلدل میں پھنس رہے ہیں تدابیر و حکمت عملی میں ہماری کامیابی یقینی ہے۔خالق کائنات نے مسلمانوں کو ایک پاکیزہ خزانہ بخشا اور یہ الٰہی کا ورثہ رہے گا یہ پاک گھر اُمت مسلمہ کا قبلہ اول بیت المقدس مسجد الاقصیٰ جس کی بنیاد حضرت داود علیہ السلام نے رکھی اور تکمیل حضرت سلیمان علیہ السلام نے کی بیت المقدس مسجد اقصیٰ، مسجد الحرام، مسجد نبویۖ یہ مسلمانوں کے مقدس مقامات ہیں جو کہ مسلمانوں کی حقیقی عبادت گاہیں ہیں اور یہی مقام احترام انسانیت حضوراکرم رسولۖ کی پہلی منزل بیت المقدس قبلہ اوّل مسجداقصیٰ کائنات کی تخلیق کی وجہ نبی محمد ۖ کی ذا ت اقدس ہے جہاں جلوۂ الہٰی سے مستفیض ہوئے شاعر مولانا ظفر علی خاں کی نعت کا ایک شعر

جلتے ہیں جبرائیل کے پر جس مقام پر اُس کی حقیقتوں کے ثنا سا رسول اکرم ۖ ہیں

شاعر نے حضور ۖ کی عظمت کو بیان کیا ہے کہ جس راز سے جبرائیل بھی واقف نہیں صرف نبیۖ اللہ کی اس عظمت کے راز سے واقف ہیں تمام اسلامی ممالک نبی اکرمۖ کی سیرت و بصیرت حُسن و اَخلاق کی روشنی میں ایک جماعت کی طرح یکجا ہوجائیں نصرت و فتح کامیابی وکامرانی مذہب دین اسلام کی ہے ہماری زندگی کا مقصد بیت المقدس راقم کا اظہار خیال مسلمانوں کا ایک ہی مقصد بیت المقدس مسجداقصیٰ عالم اسلام کی روح بیت المقدس مسجد اقصیٰ سرورکائناتۖ کی پہلی منزل بیت المقدس مسجد اقصیٰ مسلمانوں کا قبلہ اوّل بیت المقدس مسجد اقصیٰ ،امام کعبہ بھی فرماتے ہیں بیت المقدس اسلامی شہر ہے اس کی شناخت یہی رہے گی امام کعبہ نے خطبہ حج کے موقع پر اللہ سے دعا کی تھی کہ بیت المقدس قبلہ اول مسجد اقصیٰ واپس مل جائے۔

امریکی صدر ٹرمپ کا حالیہ نفرت انگیز اعلان دنیا میں فتنہ و فساد برپا کرنا کی ایک سازش ہے جسے عالم اسلام اپنے باہمی اتحاد کے ذریعے ناکام بنادیں دراصل ٹرمپ کی اس سازش کا مقصد عالم اسلام کے جذبات کو دنیا میں دکھانا ہے لیکن عالم اسلام کواس گھناونی سازش کو ناکام بنانے کے لئے اپنی حکمت عملی وضع کرنی ہے اور بتادیں اسلام امن پسند مذہب ہے اور یہ دلائل سے اسلامی تشخص کو اُجاگر کرتا ہے مذہب اسلام میں انتہا پسندی کا کوئی تصور نہیں ہمیں ٹرمپ کے اعلان کردہ فیصلے پر جذباتی عمل سے گریز کرنا ہے ٹرمپ اور دیگر ممالک کے جھنڈے اور اُن کی تصویریں جلانا بلکہ اُن کی اہمیت میں اضافہ کرنا ہوتا ہے لہذا اس سے گریز کریں اور ایک ایسا نظم و ضبط قائم کیا جائے اس سلسلے میں تمام اسلامی ممالک کی جانب سے امت مسلمہ کی بیداری کے لئے سیمینار ، کانفرنس ، مجلس مذاکرے، اجتماعات اور فکری نشستوں کا انعقاد کیا جائے تاکہ قوم ایک مہذب انداز میں اپنا کلیدی کردار ادا کرسکے پھر کوئی دنیا میں شر انگیز اقدام کرنے کی سازش نہیں کرے گا یہ تمام فرسودہ قوتیں اپنی موت آپ مرجائیں گی دنیا میں نام رہے گا فقط اسلام دین اسلام۔ امریکی صدر ڈولنڈ ٹرمپ کی حالیہ مسلمانوں کے خلاف گھناونی سازش کو ناکام بنانے کے سلسلے میں اسلامی ممالکوں میں (ایک بیداری کی لہر اُٹھی ہے) جس کا ثبوت عرب لیگ کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جو کہ عالم اسلام کے لئے باعث فخر اور انتہائی خوش آئند قدم ہے جس کی اشد ضرورت تھی اور آئندہ بھی یکجہتی کا عملی مظاہرہ کیا جاتا رہے گا اس طرح عالم اسلام کا باہمی اتحاد اسلام دشمن قوتوں کو نیست نابود کرنے کا ہتھیار ہے اس اتحاد کو قائم ودائم رکھا جائے اس میں اُمت مسلمہ کی بقا ہے جس طرح ایک عظیم شاعر اور فقیدالمثال مفکر ڈاکڑ علامہ محمد اقبال فرماتے ہیں

ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لیے
نِیل کے ساحل سے لے کر تابخاک کا شغر

آپ کے حیات افروز افکار سے مسلمانوں کی زندگی میں ایک لہر دوڑ گئی تھی اور آج بھی اسی جذبے کی ضرورت ہے۔

Aslam Qureshi

Aslam Qureshi

تحریر : اسلم انجم قریشی