ٹرمپ اور عمران دونوں جنونی قسم کے ضدی ہیں : رانا ثنا اللہ

Rana Sanaullah

Rana Sanaullah

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے ڈونلڈ ٹرمپ اور عمران خان دونوں کو جنونی ضدی قرار دیدیا، رانا ثنا اللہ کہتے ہیں عمران خان کی نسبت ڈونلڈ ٹرمپ بہتر پاگل ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے باہر رانا ثنا اللہ کی ایک بار پھر مخالفین پر تنز کے تیروں کی برسات، بولے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور عمران خان میں کوئی فرق نہیں، عمران خان اور ٹرمپ دونوں پاگل دونوں جنونی ضدی ہیں تاہم ٹرمپ بہتر پاگل ہیں۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کے دور میں سیاسی بنیادوں پر کوئی قرضہ معاف نہیں کیا گیا۔ امیر قطر کو کوئی گھوڑا نہیں دیا جا رہا تاہم کچھ لوگ گھوڑے پر سوار ہونا چاہتے ہیں۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کو کسی معاملے پر ڈکٹیٹ نہیں کرسکتے، جماعت الدعوۃ کے حوالے سے جو بھی فیصلے ہیں وہ خود کر رہے ہیں۔