ٹرمپ کا ایران کے ایٹمی سمجھوتے پر نظر ثانی کا حکم

Donald Trump

Donald Trump

واشنگٹن (جیوڈیسک) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ایجنسیوں کو ایران کے متنازع جوہری پروگرام پر طے پائے جانیوالے سمجھوتے پر نظر ثانی کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ ثابت کیا جائے کہ آیا ایران کے ساتھ معاہدہ اور تہران پر پابندیوں کا خاتمہ امریکا کے مفاد میں ہے یا نہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ نے ایک محتاط قدم اٹھاتے ہوئے خفیہ ایجنسیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 90 دن کے اندر اندر ایران کے جوہری پروگرام پر معاہدے کے بارے میں رپورٹ پیش کریں کہ آیا یہ معاہدہ اور اس کے نتیجے میں ایران پر اقتصادی پابندیوں میں نرمی سے امریکا کی قومی سلامتی کو نقصان تو نہیں پہنچ رہا ہے۔

دریں اثناءایرانی وزیر دفاع حسین دھقان نے کہا کہ دہشت گرد امریکی ہتھیاروں سے دنیا بھر میں بدامنی پھیلا رہے ہیں اور ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ ایٹمی معاہدے سے متعلق امریکا اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔