ٹرمپ کے مخالفین کا 3 ریاستوں میں دوبارہ گنتی کا مطالبہ

America Election

America Election

واشنگٹن (جیوڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ کے مخالفین ابھی تک ان کی جیت ہضم نہ کر پائے۔ سماجی کارکنوں کے ایک گروپ نے تین ریاستوں میں ووٹوں کی دوبارہ جانچ پڑتال کا مطالبہ کر دیا۔ گروپ اپنی تحقیقاتی رپورٹ کانگریس کمیٹی کے سامنے رکھے گا۔

رپورٹ میں مبینہ روسی ہیکرز کی جانب سے انتخابی نتائج پر اثرانداز ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ گروپ کا مطالبہ ہے کہ مشی گن، پنسلوینیا اور وسکانسن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے۔ ان تینوں ریاستوں میں سخت مقابلے کے بعد ٹرمپ کو کامیابی ملی تھی۔

گروپ کی جانب سے ہیلری کلنٹن کی کیمپئن ٹیم کو بھی مہم میں شامل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔