ٹرمپ نے ریکس ٹِلرسن کو اپنا وزیر خارجہ منتخب کر لیا

Rex Tillerson

Rex Tillerson

واشنگٹن (جیوڈیسک) متحدہ امریکہ میں آٹھ نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں منتخب ہونے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ کے اہم ترین اراکین میں سے وزیر خارجہ کے نام کا اعلان کردیا ہے۔

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایکسون موبِل کے سربراہ ریکس ٹِلرسن کو اپنا سیکرٹری خارجہ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ٹِلرسن سے ٹرمپ نے ہفتے کے روز نیو یارک میں ٹرمپ ٹاور میں ملاقات کی تھی۔

قبل ازیں ٹرمپ کی طرف سے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا گیا تھا کہ وہ وزیر خارجہ کے نام کا اعلان منگل کی صبح کریں گے، تاہم انہوں نے اس بارے میں مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی تھی۔

ٹرمپ نے صدر جارج بش کے دور کے اقوام متحدہ میں متحدہ امریکہ کے مستقل نمائندئے جان بولٹن کو نائب وزیر خارجہ مقرر کرنے کا بھی اعلان کر کھا ہے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق اس عہدے کے امیدواروں میں سابق صدراتی امیدوار مِٹ رومنی اور نیویارک کے سابق میئر اور ٹرمپ کے ساتھی رُوڈی گیولیانی بھی شامل تھے جنہیں اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔