ٹرمپ کے روسی حکومت کے ساتھ خفیہ رابطوں کا انکشاف

Trump

Trump

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا کے ایک سابق جاسوس نے انکشاف کیا ہے کہ ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے روسی حکومت کے ساتھ خفیہ رابطے ہیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس جاسوس نے امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی کو ایک خط کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ روس گزشتہ 5 برس سے ڈونلڈ ٹرمپ کی مدد کر رہا ہے۔

روس کے ساتھ ٹرمپ کے خفیہ رابطے اب بھی برقرار ہیں ، خط میں خبردار کیا گیا ہے کہ ماسکو ڈونلڈ ٹرمپ کے ذریعے امریکا کے مقتدر اور پالیسی ساز حلقوں میں بھی اثر و رسوخ حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔

روس کا اصل مقصد مغربی ممالک کے اتحاد میں پھوٹ ڈالنا اور اس کا شیرازہ بکھیر دینا ہے ، خط کے مطابق اس منصوبے کی توثیق روسی صدر پیوٹن بھی کر چکے ہیں۔