ٹرمپ کا بیان ناقابل قبول، لنڈی کوتل سے طور خم بارڈر تک ریلی

Rally

Rally

خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) خیبرایجنسی کی تحصیل جمرود سے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور قبائیلی عمائدین نے امریکی صدر کی دھمکیوں کے خلاف ریلی نکالی، ریلی میں سکھ برادری بھی شریک رہی جس میں سبز ہلالی پرچم کی ایک بہار نظر آئی اور شرکاء ریلی نے پاک فوج کے حق اور امریکہ کے خلاف نعرہ بازی کی۔

ریلی جب طورخم پہنچی تو قبائیلیوں میں زبردست جوش و جذبہ پایا گیا، طورخم امریکہ مردہ باد اور پاکستان زندہ باد سے گونج اٹھا۔ طورخم بارڈر پر امریکی دھمکیوں کے خلاف جلسہ بھی کیا جائے گا۔

امریکی صدر کے پاکستان مخالف بیان پر پورے ملک میں تشویش پائی جاتی ہے، اسی حوالے سے خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں ریلی نکالی گئی۔

ریلی کے شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ افغانستان میں نا کامی کا ملبہ پاکستان پر نہ ڈالے، پاک فوج نے ملک کیلئے قربانیاں دی ہیں، قبائلی عوام فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، پاکستان کی طرف میلی نظر ڈالنے والوں کی آنکھیں پھوڑ ڈالیں گے۔