ٹرمپ کے ٹیلیفون ٹیپ ہونے کے کوئی ثبوت موجود نہیں: ایف بی آئی

Donald Trump

Donald Trump

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا کے تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومے کانگریس کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سامنے سماعت کے لیے پیش ہوئے۔

اس موقع پر جیمز کومے نے کہا کہ ایف بی آئی کے پاس ایسے کوئی ثبوت موجود نہیں جس سے ثابت ہو کہ اوباما انتظامیہ نے ٹرمپ کے ٹیلیفون ٹیپ کیے تھے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ایف بی آئی امریکی صدارتی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کی تحقیقات کر رہی ہے۔

اُدھر وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ ٹیم اور روس کے درمیان تعلقات کے کوئی ثبوت نہیں جبکہ اوباما دور کے انٹیلی جنس سربراہان بھی ثبوت نہ ملنے کی تصدیق کر چکے ہیں۔

دوسری جانب سابق سربراہ سی آئی اے لیون پنیٹا نے ٹرمپ سے فون ٹیپ کرنے کے غلط الزام پر اوباما سے معافی مانگنے کا کہا ہے۔