ٹرمپ کے ٹویٹ کا لہجہ نا قابل قبول ہے: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

Shahid Khaqan Abbasi

Shahid Khaqan Abbasi

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر امریکا نے اقتصادی پابندیاں لگائیں اور کولیش اسپورٹ فنڈ بحال نہ ہوا تو دہشت گردی کے خلاف جنگ کمزور ہو گی، صدر ٹرمپ کے ٹویٹ کا لہجہ ناقابل قبول ہے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباس نے کہا کہ 15 سال سے امریکا کو زمینی اور فضائی لاجسٹک اسپورٹ بغیر پیسے لیے فراہم کر رہے ہیں، نیٹو فورسز کی سپلائی ہماری سرزمین سے اب بھی ہو رہی ہے، امریکا کو کم ازکم اسے تسلیم کرنا چاہیے۔

انہوں نے واضح کیا کہ امریکا کی جانب پابندیوں اور کولیشن اسپورٹ فنڈ بحال نہ کرنے کی صورت میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کمزور جائے گی۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت انتہا پسندوں کو ملنے والی امداد روکنے کے لیے پرعزم ہے۔