تترکی نے شام میں شیلنگ کی ویڈیو مل گئی : روس کا الزام

Russia

Russia

دمشق (جیوڈیسک) روس نے الزام عائد کیا ہے کہ ترکی نے شام کی حدود میں شیلنگ کی ہے۔ شیلنگ کی ویڈیو شامی فوجی حکام نے فراہم کی ہے۔ اس ویڈیو پر نیٹو، پینٹاگون اور ترکی کے مؤقف کا انتظار ہے۔ روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور نے بتایا جنگجو گروپ جیش اسلام کے زیرکنٹرول تیل کی تنصیبات کو طیاروں نے نشانہ بنایا۔

روسی فضائیہ نے ایک ہفتے میں شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر 468 حملے کئے ہیں۔ اقوام متحدہ ہیومن رائٹس کے اہلکار زید رعد الحسین نے کہا جنگی جرائم میں ملوث افراد کو ایمنٹی نہیں ملے گی ان کے خلاف عدالتی کارروائی ہو گی۔ امدادی ایجنسی کے مطابق 3 روز میں 3 ہزار سے زائد شامی ترکی چلے گئے۔

دمشق کے جنوب میں سیدہ زینبؓ کے مزار کے قریب ہونے والے بم حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 71 ہو گئی۔ برطانیہ میں انسانی حقوق کی تنظیم ’’سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس‘‘ کا کہنا تھا کہ مرنے والوں میں 42 صدر بشارالاسد کے حامی فوجی تھے جبکہ روس شام میں پہلی بار جنریشن ایس یو تھرٹی فائیو ایس لڑاکا طیارے کے تجرے کی تیاری کر رہا ہے۔

فوجی ذرائع نے بتایا کہ جنرل سٹاف نے شام میں پہلی بار اپنے نئے ایس یو تھرٹی فائیو ایس کے فیلڈ تجرے کا فیصلہ کیا ہے ایس یو تھرٹی فائیو ایس فور پلس جنریشن ون سیٹر ہے جو کہ ایس یو 27 کثیر کا کردار فائٹر کا اپ گریڈ ویژن ہے روس کا مقصد اپنے فوجی ہارڈو یئر کو 2020 تک جدید بنانا ہے۔ دری اثناء بان کی مون نے سیدہ حضرت زینبؓ کے مزار کے قریب دھماکوں کی مذمت کی ہے۔