خیبرپختونخوا حکومت کی ویسٹ انڈین ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت کی پیش کش

Darren Sammy,

Darren Sammy,

پشاور (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے پاکستان سپرلیگ میں پشاور زلمی کے بلے باز اور ویسٹ انڈیز ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی کو اعزازی شہریت کی پیشکش کی ہے۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنی ٹوئٹ میں ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت دینے کی پیشکش کی اور انہیں سیمی خان مخاطب کرتے ہوئے پشتو زبان میں پخیر راغلے بھی کہا جب کہ ان کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ان سے ڈیرن سیمی کو اعزازی شہریت دینے کی درخواست کی تھی۔

دوسری جانب مضطرب طبیعت کے مالک ڈیرن سیمی نے پرویز خٹک کی پیش کش قبول کرتے ہوئے انہیں پشتو زبان میں ہی جواب دیا اور کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے اعزازی شہریت دینا خوش اصلوبی سے قبول کرتا ہوں۔ ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی سے انہوں نے کچھ پشتو زبان سیکھی جو بہت ہی میٹھی زبان ہے اور میں تقریباً پختون زلمی ہوچکا ہوں۔