تیونس: صدارتی محل کے گارڈز کی بس پر حملہ، 14 افراد ہلاک

Tunisia Bus Attacked

Tunisia Bus Attacked

تیونس (جیوڈیسک) حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت تیونس میں صدارتی گارڈز کی بس پر حملے کے نتیجے میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

صدارتی محل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ صدارتی محل کے گارڈز کی بس پر کیا گیا۔

دھماکہ اس وقت ہوا جب بس معزول صدر زین العابدین کی جماعت کے ہیڈکوارٹر کے باہر پہنچی۔

تیونس کے صدر الباجی نے اس واقعے پر ملک بھر میں تیس روز کیلئے ہنگامی حالت اور کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تا حال کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔