تربت : کنویں میں گیس بھرنے سے 5 افراد جاں بحق

Turbat

Turbat

تربت (جیوڈیسک) بلوچستان کے ضلع تربت میں کنویں میں دم گھٹنے سے 5 افراد ہلاک اور ایک شخص بے ہوش ہوگیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق تربت کے علاقے نودز میں کنویں میں پانی کے حصول کیلئے نعمان اور عبدالکریم کنویں میں اترے اور بے ہوش ہو کر گر گئے۔

ان کے د یگر دوستوں نے دیکھا تو اُن کو نکالنے کیلئے وہ کنویں میں اترے، تاہم وہ بھی بے ہو ش گئے،جن میں سے3 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 3 کو تشو یشنا ک حالت میں ریسکیو کے عملے نے نکالا ، بعد میں مزید 2 ا فر اد دم توڑ گئے۔