ترکی میں چوبیس گھنٹے کے دوران دو بم دھماکوں میں 34 افراد ہلاک

Turkey Blast

Turkey Blast

انقرہ (جیوڈیسک) شام میں داعش اور کردوں کے خلاف کارروائی کے بعد ترکی کو شدید دہشت گرد حملوں کا سامنا ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران انقرہ اور دیار باقر میں دو کار بم دھماکے ہوئے۔

انقرہ کے گورنر کے مطابق بارودی مواد سے بھری ایک گاڑی میں اس وقت دھماکہ ہوا جب ایک فوجی قافلہ اس کے قریب سے گزر رہا تھا۔ دھماکے کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک اور ساٹھ سے زائد زخمی ہوئے۔

دوسری جانب دیار باقرمیں ایک فوجی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا جس میں چھ افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ ادھر سویڈن میں ترکی کے ثقافتی سنٹر میں دستی بم پھنکا گیا جس سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔

تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ترکی نے شام میں متحرک کرد علیحدگی پسندوں کو دھماکوں کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔