ترکی میں بم دھماکا، 13 افراد ہلاک

Turkey Blast

Turkey Blast

ترکی (جیوڈیسک) ترکی کے وسطی علاقے میں ہفتہ کو ایک بس کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں کم ازکم 13 افراد ہلاک جبکہ دیگر 48 زخمی ہو گئے۔

فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک و زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر فوجی اہلکار شامل ہیں۔

اسپتال کے عہدیداروں کے مطابق کیسری شہر میں ہونے والے دھماکے کی وجہ سے وہ بس تباہ ہو گئی جس پر فوجی اہلکار سوار تھے۔بتایا گیا ہے کہ یہ حملے یونیورسٹی کے کیمپس کے قریب ہوا۔

اس بم دھماکے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی نے بھی قبول نہیں ہے۔

تاہم نائب وزیر اعظم ویسی کیناک نے کہا کہ یہ حملہ بھی ایک ہفتے قبل ہونے والے حملے سے مماثلت رکھتا ہے جس کی ذمہ داری کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) سے الگ ہونے والے ایک دھڑے نے قبول کی تھی۔

ایک ہفتہ قبل استنبول میں واقع ایک فٹ بال اسٹیڈیم کے باہر ہونے والے دو بم دھماکوں میں 44 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے۔