ترکی کے دفاع کو خطرے میں ڈالنے والی کسی بھی پیش رفت کی اجازت نہیں دیں گے

 Fikri Isik

Fikri Isik

ترکی (جیوڈیسک) ترکی کے وزیر دفاع فکری اشک نے کہا ہے کہ ہم ترکی کی حیثیت سے، شام میں، راقہ میں اور موصل میں ترکی کے دفاع کو خطرے میں ڈالنے والی کسی بھی پیش رفت کی اجازت نہیں دیں گے۔

فکری اشک نے کہا کہ ہم نے اس کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے ہیں، اٹھا رہے ہیں اور اٹھانا جاری رکھیں گے، ہر ترجیح ہمارے سامنے موجود ہے اور اب کے بعد بھی موجود رہے گی۔

کھوجا ایلی میں SEAK کاغذ فیکٹری کے عجائب گھر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فکری اشک نے کہا کہ ہماری واحد سوچ علاقائی تحفظ اور ملکی استحکام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری نگاہ کسی کی زمین پر نہیں ہے۔ ترکی اس وقت ایک ایسا ملک ہے جو عراق کا شام کا بہترین شکل میں دفاع کر رہا ہے۔ کاش کے دیگر ممالک بھی اسی نقطہ نظر کے حامل ہوں۔