ترکی: دیار باقر میں پولیس پر بم حملہ، 7 اہلکار ہلاک، 23 زخمی

Turkey

Turkey

انقرہ (جیوڈیسک) کُرد اکثریتی شہر دیار باقر میں ترک پولیس پر بم حملے میں سات پولیس افسر ہلاک اور 23 افراد زخمی ہو گئے غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک بس سٹیشن کے قریب سے گزرنے والی فوجی گاڑی کو کار بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔

سوشل میڈیا میں جاری ایک ویڈیو میں کئی ایمبولنسز کو جائے وقوعہ کی جانب جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ گزشتہ سال کالعدم تنظیم کردستان ورکر پارٹی اور ترک حکومت کے درمیان جنگ بندی معاہدہ ٹوٹنے کے بعد ترکی میں دہشت گرد کارروائیوں میں شدت آ گئی ہے۔ یہ حملہ وزیر اعظم احمد داؤد اوغلو کے دورے سے ایک روز پہلے کیا گیا ہے۔