ترکی کا مشرقی بیت المقدس میں سفارتخانہ کھلونے کا اعلان

Tayyip Erdogan

Tayyip Erdogan

انقرہ (جیوڈیسک) ترکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے لیے سلامتی کونسل میں تحریک لانے کا فیصلہ کر لیا۔ صدر طیب اردوان نے تمام ممالک سے بیت المقدس کو فلسطین کا درالحکومت تسلیم کرنے کی اپیل کر دی۔

ترک صدر طیب اردوان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے مشرقی بیت المقدس میں اپنا سفارتخانہ کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

انہوں نے ساتھ ہی تمام مسلم ممالک سے بیت المقدس کو فلسطینی دارالحکومت تسلیم کرنے کی اپیل بھی کر دی ہے۔

انقرہ میں فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جمع ہونے والے ہزاروں کے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ امریکی صدر کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے لیے ترکی سیکیورٹی کونسل میں تحریک پیش کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر امریکا رکاوٹ بن گیا تو قرارداد جنرل اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔