ترکی کے ایجوکیشنل وفد کا جامعہ بنوریہ عالمیہ کا دورہ مفتی محمد نعیم سے ملاقات

 Mufti Mohammad Naeem-Meeting

Mufti Mohammad Naeem-Meeting

کراچی: جامعہ بنوریہ عالمیہ میں ترکی سے ایجوکیشنل وفد کی آمد اور جامعہ بنوریہ کا عالمیہ کا دورہ، رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم سے ملاقات ترقی کی موجودہ صورتحال اور ترک میں پناہ گزیں شامی مہاجرین سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال وفد میں تر کی کے مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے محمود کوچ، محمد علی، اسماعیل بلخ، محمد مراکشی عبدالرحمن سمیت دیگر شامل تھے۔

اس موقع پر وفد کے شرکاء نے رئیس الجامعہ بنوریہ کو ترکی میں پناہ گزین شامی مہاجرین کی مشکلات اور مسائل کے بارے میں بتایا اور کہاکہ اس سلسلے میں ترکی کی حکومت اپنی جانب بھرپور کوششیں کررہی ہیں تاہم پناہ گزینوں کے ازدھام کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔

اس موقع وفد سے گفتگوکرتے ہوئے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہاکہ ترکی اور پاکستان عالم اسلام کے دو ستون ہیں ان کیخلاف عالمی طاقتیں برسرپیکار ہیں دشمن اپنی سازشوں میں ناکام ہوں گے ،شامی مہاجرین کے لیے ترکی کی خدمات قابل تحسین ہے اس وقت عالم اسلام کو منظم اور متحد ہوکر ترکی اور پاکستان کو مضبوط کرنا چاہیے عالم اسلام کی نظریں ترکی پر لگی ہوئی ہیں طیب اردگان عالم اسلام کا درد رکھنے والے ہیں ہماری دعا ہے کہ ترکی پھر سے عالم اسلام کی قیادت کے فرائض سرانجام دیے۔

اس موقع وفد نے جامعہ بنوریہ عالمیہ کے نائب مہتمم مولانا نعمان نعیم کے ہمراہ جامعہ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیااور جامعہ بنوریہ عالمیہ کے تعلیمی نظام اور طریقہ تعلیم کے حوالے سے معلومات حاصل کی آخر میں ان کا شکریہ ادا کی۔