ترکی ، مصر، روس اور جرمنی میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے

Eid Prayer

Eid Prayer

ترکی (جیوڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردگان نے عیدالفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں امت مسلمہ کو عید کی مبارکباد دی اور کہا کہ عید کے مبارک موقع پر عوام اتحاد اور یکجہتی کا ثبوت دیں اوراپنے ہمسائیوں اور نادار افراد کو عید کی خوشیوں میں یاد رکھیں۔

مصر میں بھی عید کا تہوار روایتی جوش و خروش سے منایا جارہا ہے جہاں لوگ ایک دوسرے کو گلے مل کر عید کی خوشیوں کو تبادلہ کر رہے ہیں جبکہ جرمنی میں بھی عید کے رنگ بکھرے ہوئے ہیں۔