ترکی اور یورپی یونین کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون جاری: میگوئیل آرائیس کینٹ

Miguel

Miguel

ترکی (جیوڈیسک) یورپی یونین کے توانائی اور ماحولیات کے امور کے ہائی کمشنر میگوئیل آرائیس کینٹ نے کہا ہے کہ ترکی اور یورپی یونین کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کا سلسلہ جاری ہے اور خاص طور پر جنوبی گیس کوریڈور دونوں کے لیے بڑی اہمیت کی حامل ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار 15 جولائی ترکی میں ناکام بغاوت کے بعد ترکی اور یورپی یونین کے تعلقات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ترکی اور یورپی یونین کے درمیان توانائی سے متعلق مشترکہ منصوبے بڑی اہمیت کے حال ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین میں 29 جون کو ہونے والے جی 20 ممالک کے توانائی کے وزراء کے اجلاس میں ترکی کے توانائی کے امور کے وزیر بیرات البائراک کے ساتھ ہونے والے مزاکرات میں ترکی کے ساتھ جنوبی گیس منصوبے کو مکمل کرنے کے بارے میں مطابقت پائی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ترکی اور یورپی یونین کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون جاری رکھا جائے گا۔