ترک خاتون اول کی وزیر اعظم کی اہلیہ اور صاحبزادی سے ملاقات

Turkey First Lady and  Kalsoom Nawaz Meet

Turkey First Lady and Kalsoom Nawaz Meet

لاہور (جیوڈیسک) ترک خاتون اول امینہ اردوان نے وزیراعظم کی اہلیہ کلثوم نواز، بیٹی مریم نواز سے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترک خاتون اول نے پاکستان میں شاندار استقبال اور بھرپور مہمان نوازی پر پاکستان کی خاتون اول کلثوم نواز اور مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے پاکستان کی خوبصورت ثقافت کو سراہتے ہوئے دونوں برادر ممالک کے تعلقات میں مزید فروغ کی امید ظاہر کی۔

ملاقات میں وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگ زیب بھی موجود تھیں، ترک خاتون اول امینہ گل باران اردوان نے گزشتہ روز صدر مملکت ممنون حسین کی اہلیہ سے بھی ملاقات کی تھی۔