ترکی کی وزارتِ خارجہ میں سولہ سفیروں کی تعیناتی کے مقامات میں تبدیلی

Turkish Foreign Ministry

Turkish Foreign Ministry

ترکی (جیوڈیسک) ترکی کی وزارتِ خارجہ میں سولہ سفیروں کی تعیناتی کے مقامات میں تبدیلی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان سولہ سفیروں میں سے آٹھ کو واپس وزارتِ خارجہ میں متعین کردیا گیا ہے۔ ان سفیروں کی تعیناتی کے بارے میں سرکاری گزٹ میں جگہ دے دی گئی ہے۔

وزارتِ خارجہ کی 23 جون کی اشاعت کے مطابق یورپی یونین کے امور سے متعلق انڈر سیکرٹری روف انگین سوئیسال کو یورپی سیکورٹی اور تعاونی تنظیم میں ترکی کے مستقل نمائندئے کے طور پر، ڈائریکٹر جنرل احمد آلتائے جینگیز لر کو اقوام متحدہ کی تعلیم ، سائنس اور ثقافتی ادارے یونیسکو میں مستقل نمائندئے کے طور پر متعین کیا گیا ہے۔

آیرلینڈ میں ترکی کے سفیر نجیب ایگوز کو تھائی لینڈ کے سفیر کے طور پر ، تھائی لینڈ کے سفیر عثمان بلنت تولون کو جرمنی میں سفیر کے طور پر جبکہ کہ جرمنی میں سفیر حسین آونی قارسلی اولو اور یونیسکو میں مستقل نمائندئے کوو اپس وزارتِ خارجہ طلب کرلیا گیا ہے۔

جن چھ سفیروں کو مختل؛ف ممالک میں متعین کیا گیا ہے ان کے نام ہیں علی رفعت کیوکسال کو تاجکستان میں، نوری قایا باقال باشی کو کوستا ریکا میں ، مرات لیوتیم کو سینگاپور میں اور حیدر کریم دیوان لی اولو کو میانمار میں ، مرات قارا گیوز کو منگولیا میں ، اسماعیل صفا یوجیر کو اردن میں حقی تانیر سبین کو گھمبیا میں مرات یاووز آتش سعادت اونال اور ایرگین سونیر کو واپس وزارتِ خارجہ طلب کرلیا گیا ہے۔