ترکی داعش کے دہشت گردوں کو تربیت دیکر یورپ بھیج رہا ہے: اردنی شاہ عبداللہ

 Jordanian King Abdullah

Jordanian King Abdullah

لندن (جیوڈیسک) اردن کے شاہ عبداللہ نے ترکی پر یورپ میں داعش کے دہشت گرد بھیجنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو ترکی میں تربیت دے کر یورپ میں چھوڑ دیا جاتا ہے، رجب طیب اردگان بنیاد پرست اسلام کے ذریعے خطے کے مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں اور اعتدال پسند عناصر کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

خطے میں مذہبی آپشن استعمال کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اردنی بادشاہ کے یہ ریمارکس امریکی کانگریس کے ارکان سے میٹنگ کے دوران سامنے آئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو ترکی میں تربیت دے کر یورپ میں چھوڑ دیا جاتا ہے۔

انہوں نے امریکی سیاستدانوں کے سامنے ترکی کی جانب سے داعش سے تیل کی خریداری کا معاملہ بھی اٹھایا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ دہشت گرد ترکی کی پالیسی کے حصے کے طور پر یورپ جا رہے ہیں۔

شاہ اردن نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردگان بنیادپرست اسلام کے ذریعے خطے کے مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں جبکہ وہ اعتدال پسند عناصر کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ خطے میں مذہبی آپشن استعمال کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔ واضح رہے ترکی اور اردن سرکاری طور پر اتحادی ہیں مگر پناہ گزینوں کے بحران پر دونوں ممالک میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔