ترکی : جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی نے مخلوط حکومت کیلئے کوششیں تیز کر دیں

Justice and Development Party

Justice and Development Party

انقرہ (جیوڈیسک) ترکی کے عام انتخابات میں صدر طیب اردوان کی جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ پارٹی کو تیرہ سالہ اقتدار میں پہلی بار اس طرح کی صورتحال کا سامنا ہے اور وہ صرف 41 فیصد ووٹ حاصل کر سکی۔

ترک صدر طیب اردوان کا کہنا ہے کہ نتائج کے مطابق کوئی جماعت بھی تنہا اقتدار نہیں سنبھال سکتی۔

وزیراعظم داود اوغلو نے دیگر جماعتوں کو نئے آئین کی تیاری کیلئے حکومت کا حصہ بننے کی دعوت دی ہے۔ مخلوط حکومت کی تشکیل کیلئے دیگرسیاسی جماعتوں سے رابطے بھی جاری ہیں۔