ہم ترکی اور کویت کے درمیان تجارتی حجم کو مزید بڑھانے کے خواہش مند ہیں

Turkey Kuwait Between Trade

Turkey Kuwait Between Trade

ترکی (جیوڈیسک) ترکی کے وزیر ترقی لطفی ایلوان اپنے وفد کے ہمراہ خلیجی ممالک کے دورے کے سلسلے میں سب سے پہلے کویت پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے “150 بلین ڈالر کے سرمایہ کاری کے منصوبوں میں ترک کاروباری حضرات کے ساتھ مل کر کام کریں ” کا پیغام دیا ہے۔

لطفی ایلوان نے کویت کے منصوبہ بندی و ترقیاتی امور کے وزیر اور سماجی امور کے وزیر ہند صباحی براق الصباحی کے ساتھ ان کے دفاتر میں ملاقات کی۔

مذاکرات کے دوران ایلوان نے کویت انتظامیہ کے 5 سال میں 150 بلین ڈالر کے منصوبوں کو عملی شکل دینے کے پلان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ “ائیر پورٹ اور کویت میٹرو سمیت آنے والے دنوں میں متوقع انفراسٹرکچر اور تعمیراتی منصوبوں میں ترک فرموں کے بڑا حصہ لے سکنے کے لئے ہم وزیر صاحب کے تعاون کی توقع رکھتے ہیں”۔

انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک کی بیرونی دنیا کے لئے کی گئی سرمایہ کاری میں 16.9 بلین ڈالر کے ساتھ ترکی پہلے نمبر پر ہے۔

لطفی ایلوان نے کہا کہ کویت ۔ترکی تعلقات تیزی سے ترقی کر رہے ہیں دونوں ملکوں کے درمیان 700 ملین ڈالر کا تجارتی حجم ہے جو دونوں ملکوں کے لئے ناکافی ہے لہٰذا ہم اسے مزید بڑھانا چاہتے ہیں۔