ترکی: فوجی آپریشن کے دوران جھڑپوں میں تیس افراد ہلاک

Turkey Military Operation

Turkey Military Operation

انقرہ (جیوڈیسک) ترکی کے شہر جزیرہ میں گذشتہ ہفتے سے جاری فوجی آپریشن کے دوران جھڑپوں میں تیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ترک وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے ہلاک ہونے والوں میں اکثریت کرد شدت پسندوں کی ہے۔ دوسری جانب کرد نواز سیاسی جماعت پیپلز ڈیموکریٹ پارٹی کے مطابق بیس عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔