ترکی نیٹو کا بڑا اہم رکن ہے: جرمن وزیر خارجہ

Frank-Walter Steinmeier

Frank-Walter Steinmeier

ترکی (جیوڈیسک) جرمنی کے وزیر خارجہ فرانک والٹر سٹین مائیر نے کہا ہے کہ ترکی نیٹو کا بہت اہم رکن ہے۔

انہوں نے روزنامہ بلد کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ ترکی اور روس کے درمیان قربت پیدا ہونا بہت اچھی پیش رفت ہے تاہم روس اور ترکی کے درمیان ایک متبادل سیکورٹی سمجھوتہ طے پائے جانے کے کو ئی امکانات نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترکی نیٹو کا ایک بہت اہم رکن ہے اور اس کو نیٹو ہی کا رکن رہنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی اہم ہے کہ دونوں ممالک مل کر شام میں جاری خانہ جنگی کے خاتمے کی کوشش کریں۔

انہوں نے کہا کہ شام میں جاری خانہ جنگی کو روکنا ماسکو کے بغیر ممکن نہیں ہے اور اس کے لعاوہ ترکی، ایران اور سعودی عرب کے بغیر بھی اس جنگ کو نہیں روکا جاسکتا ہے۔