ترکی سے عازمین حج کا پہلا قافلہ 4 اگست کو روانہ ہو گا

Hajj

Hajj

ترکی (جیوڈیسک) امسال حج کی سعادت حاصل کرنے کی غرض سے مقدس سر زمین کو جانے والے 60 ہزار عازمین حج کا پہلا قافلہ 4 اگست کو سفر پر روانہ ہو گا۔

اس قافلے کا کم سن ترین رکن 27 جولائی 2016 کو پیدا ہونے والا آدم خلیل نامی شیر خوار بچہ ہے تو عمر رسیدہ ترین ایک فاطمہ ارسلان ہیں۔

محکمہ مذہبی امور کی حج و عمرہ کی ڈائریکٹریٹ جنرل سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق امسال ترک عازمین حج کا 43 فیصد مردوں اور 57 فیصد خواتین پر مبنی ہے۔

جبکہ ترکی سے 2 ہزار ایک سو افراد مقدس سر زمین پر ترک عازمین حج کو بنیادی ضروریات کی فراہمی کا بندو بست کریں گے۔

حج سے واپسی کا عمل 17 ستمبر سے شروع ہوتے ہوئے 7 اکتوبر کو اختتام پذیر ہو گا۔