ترکی : پولیس وین پر خودکش حملہ، 3 افراد جاں بحق، 45 زخمی

Turkey Blast

Turkey Blast

انقرہ (جیوڈیسک) ترکی کے شہر دیار باقر میں خود کش حملہ آور نے اپنی کار پولیس وین سے ٹکرا دی۔ حملے میں تین افراد ہلاک اور 45 زخمی ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق زخمیوں میں بارہ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایک اعلیٰ پولیس اہلکار نے کہا پولیس وین میں کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کے ارکان تھے جنہیں جیل سے اسپتال لے جایا جا رہا تھا۔