ترکی سے تعلقات معمول پر لانے کےلیے ہم تیار ہیں: مصری وزیرخارجہ

Egyptian Foreign Minister

Egyptian Foreign Minister

مصر (جیوڈیسک) مصر کے وزیر خارجہ سمیح شکری نے کہا ہے کہ اُن کا ملک ترکی سے تعلقات بحال کرنے کے لیے راضی ہے۔

مصر کے اخبار الیوم الصابی سے گفتگو کرتے ہوئے مصری وزیر خارجہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے ترک ہم منصب مولود چاوش اولو سے دو ہفتے کے دوران نیو یارک اور وینیزویلا کے دوروں کے دوران ملاقاتیں کی ہیں جو کہ پر سکون ماحول میں ہوئیں۔

شکری نے بتایا کہ ترک وزیر خارجہ بھی دو طرفہ تعلقات کی بحالی پر سنجیدہ نظر آئے لہذا امید ہے کہ جلد ہی اس بارے میں اقدامات اٹھائے جائیں گے کیونکہ دونوں ممالک کی عوام کے درمیان تعلقات تاریخی لحاظ سے دیرینہ ہیں جن میں فروغ بہتر ہوگا۔

مصر کی خارجہ پالیسی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ہماری پالیسی ملکی ،عرب اور خلیجی ممالک کے مفادات پر مبنی ہے اور حکومت مصر،اقوام متحدہ کے وضع کردہ قوانین کے تحت اپنی عوام کے حقوق کا تحفظ کرنے کی پابند ہے۔