ترکی کے علیحدگی پسند کرد باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

Air Strikes

Air Strikes

استنبول (جیوڈیسک) ترکی نے تازہ فضائی حملوں میں علیحدگی پسند کرد باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

انقرہ میں امن ریلی میں ہلاکت خیز بم دھماکوں کے بعد یہ بمباری جنوب مغربی علاقوں اور شمالی عراق کی سرحدی علاقوں میں کرد باغیوں کے ٹھکانوں پر کی گئی ہے۔

فوجی حکام کے مطابق بمباری میں شمالی عراق کے علاقوں میتنا اور زیب میں باغیوں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا ہے، یہ کاروائی ایک ایسے وقت کی گئی ہے جب حکومت نے کردستان ورکرز پارٹی کی جانب سے فائر بندی کے اعلان کو مسترد کیا ہے۔