ترکی سٹریٹیجک و اقتصادی اعتبار سے یورپی یونین کے لیے اہم ہے، جرمن چانسلر

Angela Merkel

Angela Merkel

برلن (جیوڈیسک) جرمن چانسلر اور کرسچن ڈیموکریٹ یونین پارٹی کی چیئر پرسن انگیلا مرکل کے انتخابی پروگرام میں ترکی کی یورپ کے لیے سٹریٹیجک و اقتصادی اہمیت پر توجہ مبذول کرائی گئی ہے۔

مرکل نے دارالحکومت برلن میں کرسچن سوشل یونین پارٹی کے رہنما ہورسٹ سی ہوفر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرس میں 24 ستمبر کو منعقد ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے اپنے پروگرام کا اعلان کیا۔

آئندہ کے 4 برسوں کے لیے معاشرے کو علیحدہ کرنے کے بجائے یکجا کرنے والے ایک پروگرام کو وضع کرنے کاذکر کرنے والی مرکل نے ٹیکس میں کمی، کنبوں کی مالی اعانت، دیہی علاقوں کے بنیادی ڈھانچے کی تقویت اور ملک بحر میں 15 لاکھ نئی رہائش گاہوں کی تعمیرکے معاملات کے پیش پیش ہونے پر زور دیا ہے۔

انتخابی پروگرام میں ترکی کو بھی جگہ دی گئی ہے۔

یورپ کے لیے اس ملک کی سٹریٹیجک و معاشی اہمیت پر توجہ مبذول کرانے والے پروگرام میں واضح کیا گیا ہے کہ “ہم یورپی یونین اور ترکی کے تعلقات کو مزید تقویت دینے کے متمنی ہیں۔ قریبی اور خصوصی تعلقات یورپی اور ترک عوام کے لیے بار آور ہیں۔ اب کے بعد ہم، یورپی یونین اور ترکی کے مابین ممکنہ حد تک طاقتور اور فائدہ مند تعلقات کے خواہاں ہیں۔”