ترکی کو شامی مہاجرین کیلئے 3 ارب یورو کی نصف رقم دیدی: یورپی یونین

European Union

European Union

برسلز (جیوڈیسک) یورپی یونین نے شامی مہاجرین کی مدد کے لیے ترکی کو 3 بلین یورو کی نصف رقم ادا کر دی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے یورپی یونین نے شامی مہاجرین کی مدد کے لیے وعدہ کردہ رقم میں سے نصف رقم ترکی کوادا کر دی ہے۔ باقیماندہ رقم بھی جلد ہی مہیا کر دی جائے گی۔

ترکی نے یورپی یونین کو مہاجرین کے غیر قانونی طورپر یورپ میں داخلے کے لیے جو تجاویز پیش کی تھیں وہ بھی منظور کرلینے کا وعدہ کیا ہے۔

ان تجاویز کی منظوری کے نتیجے میں یونان کے 5 جزائر پر موجود مہاجرین کو دیگر علاقوں میں منتقل کیا جائے گا جبکہ ترکی کے راستے یورپ جانے والے غیر قانونی مہاجرین کو ترکی واپس قبول کر سکے گا۔

واضح رہے گزشتہ سال 8 لاکھ 56 ہزار افراد غیر قانونی راستوں سے براستہ ترکی یورپ داخل ہوئے تھے۔