ترک فوج بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کیلئے شام میں داخل

Turkish Army

Turkish Army

انقرہ (جیوڈیسک) صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے لیے ترکی نے اپنی فوج شام میں داخل کر دی۔

ترک صدر طیب اردووان کا کہنا ہے کہ خانہ جنگی کے دوران بچوں اور خواتین سمیت دس لاکھ افراد مارے گئے۔ بشارا لاسد ریاستی دہشت گردی کے مرتکب ہوئے ہیں۔

ترک فوج فری سیرین آرمی کے ہمراہ شام میں فوجی آپریشن کرے گی اور شام میں اقتدار عوام کے حوالے کریں گے۔ دوسری طرف شام میں داعش کے خلاف آپریشن میں دو ترک فوجی لاپتہ ہو گئے ہیں۔