ترک اسمبلی کی امریکہ اور اتحادی افواج کو ہوائی اڈے استعمال کرنے کی اجازت

Turkish Assembly

Turkish Assembly

انقرہ (جیوڈیسک) ترک قومی اسمبلی نے امریکہ اور ان کی اتحادی افواج کو اپنے ہوائی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

ترک وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق یہ فیصلہ داعش کے ساتھ جنگ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ ترکی نے حال ہی میں داعش کے خلاف پالیسی تبدیل کی ہے۔

امریکا کو اپنے اڈے استعمال کرنے کی اجازت کے ساتھ ساتھ ترک فوج نے بھی داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔