ترکی کے آٹو موبیل سیکٹر میں برآمدات ریکارڈ سطح پر

Auto Mobile Sector

Auto Mobile Sector

ترکی (جیوڈیسک) ترکی کے آٹو موبیل سیکٹر میں برآمدات کا ریکارڈ۔۔۔ترکی برآمداتی اسمبلی MİT سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق آٹو موبیل سیکٹر نے سال 2016 کے جنوری سے جون تک کے دورانیے میں 11 بلین 734 ملین 74 ہزار ڈالر مالیت کی برآمدات کی ہیں۔

سیکٹر کی رواں سال کے اسی دورانیے کی برآمدات 22.4 فیصد اضافے کے ساتھ 14 بلین 359 ملین 4 لاکھ 85 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

ترکی کی کُل برآمدات میں 18.8 فیصد کے ساتھ سب سے بڑا حصہ آٹو موبیل سیکٹر کا رہا ہے اور سیکٹر نے سال کے پہلے نصف کو بھی کھلے فرق کے ساتھ مکمل کیا ہے۔

سیکٹر نے گذشتہ سال کے ماہِ جون میں 2 بلین 147 ملین ڈالر کی برآمدات کیں جو رواں سال کے اسی مہینے میں 16.4 فیصد اضافے کے ساتھ2 بلین 500 ملین 46 ہزار ڈالر رہیں۔

ترک آٹو موبیل سیکٹر نے جن 10 ممالک کے لئے سب سے زیادہ برآمدات کیں ان میں سے 9 یورپی یونین کے رکن ممالک ہیں۔