ترک قومی باسکٹ بال ٹیم کوارٹر فائنلز میں

Turkish women's basketball team

Turkish women’s basketball team

ناروے (جیوڈیسک) قومی باسکٹ بال ٹیم برائے خواتین نے ریو اولمپکس میں برازیل کو فرانس کی طرف سے شکست دیے جانے کے بعد کوارٹر فائنلز کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

اے گروپ میں فرانس نے برازیل کو 74۔64 کے اسکور سے شکست دیتے ہوئے گروپ میں تیسری کامیاب حاصل کی۔ جبکہ برازیلی ٹیم چار کے چار میچوں میں شکست سے دو چار ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ترکی نے اپنے چوتھے میچ میں بیلا روس کو 74۔ 71 سے شکست دیتے ہوئے کوارٹر فائنلز تک رسائی کی راہ ہموار کی تھی۔

چاند ستارے والی ٹیم اپنے گروپ کا آخری میچ 13 اگست کو برازیل کے خلاف کھیلے گی۔