ترک صدر سے اختلافات کے باعث وزیراعظم کا استعفیٰ دینے کا اعلان

Turkish Presiden

Turkish Presiden

استبول (جیوڈیسک) ترک صدر طیب اردوگان اور وزیراعظم احمد داؤد اوغلو کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرنے کے بعد وزیراعظم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم احمد داؤد اوغلواور صدر رجب طیب اردوگان کے درمیان کئی ماہ سے جاری اختلافات شدت اختیار کرگئے تھے جب کہ سیاسی بحران اور اختلافات کے خاتمے کے لیے دونوں رہنماؤں کے درمیان صدارتی محل میں ملاقات ہوئی تھی لیکن اس دوران دونوں کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے جس کا نتیجہ وزیرِ اعظم کے استغفیٰ کی صورت میں سامنے آیا۔

ترک میڈیا کے مطابق جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی ( اے کے پی) کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بعد احمد داؤداوغلو نے باضابطہ طور پر وزارتِ عظمیٰ سے سبکدوش ہونے کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ اگست 2014 میں جب صدررجب طیب اردوگان وزیرِ اعظم سے صدر بنے تھے تواحمد داؤد اوغلو نے وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالا تھا۔