ترک صدر کا روہنگیا مسلمانوں کیلئے 10 ہزار ٹن خوراک بھیجنے کا اعلان

Recep Tayyip Erdogan

Recep Tayyip Erdogan

انقرہ (جیوڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوگان کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کیلئے 10 ہزار ٹن خوراک بھیجنے کا اعلان کر دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ کسی امدادی ادارے کو روہنگیا میں سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہے تاہم ان کا میانمار کی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس کے بعد آنگ سان سوچی نے ترکی کو روہنگیا میں امدادی سرگرمیوں کی اجازت دے دی ہے۔