ترک صدر طیب اردگان مختصر دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے

Tayyip Erdogan

Tayyip Erdogan

اسلام اباد (جیوڈیسک) ترکی کے صدر طیب اردگان پاکستان کے مختصر دورے پر آج اسلام اباد پہنچ رہے ہیں۔

دفتر خارجہ کے کا کہنا ہے کہ ترک صدر اپنے مختصر دورے میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات، عالمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

پاکستان اور ترکی کے درمیان پہلے ہی اقتصادی تعلقات میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔ ترک صدر انڈونیشیا کے دورے کے بعد پاکستان کا مختصر دورہ کریں گے۔