ملک میں سرمایہ کاری کا راستہ روکنے والوں نے منہ کی کھائی: ترک وزیراعظم

Turkish Prime Ministe

Turkish Prime Ministe

ترکی (جیوڈیسک) وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ 4 ارب 1 کروڑ ڈالرز کے 26 دفاعی منصوبوں پر جلد ہی کام شروع ہوگا۔

وزیراعظم نے اپنی پارٹی کے ہفتہ وار گروپ اجلاس سے خطاب کرتےہوئے 8 سال سے جاری سرمایہ کاری کے فروغ پرمبنی اجلاس کا نواں مرحلہ گزشتہ ہفتے منعقد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے 21 کمپنیوں نے شرکت کی ۔

جناب یلدرم نے کہا کہ ترکی میں سرمایہ کاری کی راہ روکنے کے لیے گولن تنظیم نے ہر قسم کے حربے استعمال کیے مگر وہ سرمایہ کاروں کی آمد کا سلسلہ نہیں روک سکے ۔

انہوں نے بتایا کہ دفاعی صنعت کی ترقی کےلیے 26 منصوبے زیر غور ہیں جن پر مجموعی طور پر 4 ارب ایک کروڑ ڈالر خرچ ہونگے۔

ایف 35 طیاروں کی خریداری سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ان کی پہلی کھیپ سن 2018 میں ملے گی ۔