ترک جنگی طیاروں کی داعش کے 82 ٹھکانوں پر 346 بار بمباری

Bombing

Bombing

ترکی (جیوڈیسک) ترک مسلح افواج کیطرف سے 24 اگست کو شروع کردہ فرات ڈھال نامی فوجی کاروائی کے دائرہ کار میں داعش کے 82 ٹھکانوں پر 346 بار بمباری کی گئی ہے۔

کاروائی کے آغاز سے لیکر ابتک 1419 ٹھَکانوں پر 5437 بار بمباری کی گئی ہے۔ترک مسلح افواج کے طیاروں نے وائشیا اور احتمالات کے علاقوں پرداعش کے تین اہداف پر بمباری کی جس کے نتیجے میں دو پناہ گاہوں کو تباہ اور متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے ۔ اسی طرح رائل اور تولائی لن کے علاقوں میں نشاندہی کے بعد داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی۔

فرات ڈھال کاروائی کے دائرہ کار میں شامی مخالفین کی ترک مسلح افواج کی زیر حمایت عازیر رائی کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔ مخالفین نے رائی کے مشرقی علاقے ال ایوبیہ کا کنٹرول دوبارہ اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔

دریں اثناء داعش نے بھرپور حملے کرتے ہوئے تال عار رہائشی علاقوں کو دوبارہ اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔