ترک جنگی طیاروں کی شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری ،200 دہشت گرد ہلاک

Turkish Jets

Turkish Jets

شام (جیوڈیسک) ترک مسلح افواج کے جنگی طیاروں نے شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

شام کے شمالی علاقے کو داعش سے پاک کرنے کے لیے ترکی کی زیر قیادت 24 اگست کو شروع کردہ فرات ڈھال فوجی کاروائی کے دائرہ کار میں ترک جنگی طیاروں نے مرات عم حوس کے علاقے میں دہشت گرد تنظیم پی وائے جی اور وائے پی جی کے تقریباً 200 دہشت گردوں کو ہلاک اور ایک بکتر بند گاڑی، ایک ہیڈ کوارٹر سمیت 18 اہداف کو تباہ کر دیا ہے۔

فرات ڈھال کاروائی کے آغاز سے لیکر ابتک 1260 مربع کلو میٹر کے علاقے کو کنٹرول میں لے لیا گیا ہے۔