ٹوئنکل کھنہ کی نصیر الدین شاہ پر سخت تنقید

Twinkle Khanna and Naseeruddin Shah

Twinkle Khanna and Naseeruddin Shah

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی اداکارہ اور بلاگر ٹوئنکل کھنہ سینیئر اداکار نصیر الدین شاہ سے ناراض ہیں اور اسی لیے انھوں نے ٹویٹر کے ذریعے اپنا غصہ نکالا ہے۔

ٹوئنکل کھنہ اپنے والد راجیش کھنہ کو ’کمزور اداکار‘ کہے جانے پر ناراض ہیں۔ نصیر الدین شاہ نے راجیش کھنہ کو کمزور اداکار بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ’راجیش کھنہ کی وجہ سے ہندوستانی فلموں کے معیار میں کمی آئی اور اسی وجہ سے عام سی فلمیں بننے لگیں۔‘

اخبار میں شائع خبر کے مطابق نصیرالدین شاہ نے کہا کہ چونکہ راجیش کھنہ 70 کے عشرے کے انتہائی مشہور اور مقبول اداکار تھے تو ان کی عامیانہ اور آسان سی اداکاری کی چھاپ پورے بالی وڈ پر ہی پڑ گئی۔

فلم ساز کرن جوہر نے بھی ٹوئنکل کھنہ کی بات کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ میں آپ سے متفق ہوں ٹوئنکل کھنہ کو یہ بات ناگوار گزری اور انہوں نے اس پر یہ لکھتے ہوئے ٹویٹ کیا: ’سر اگر آپ زندہ لوگوں کا احترام نہیں کر سکتے تو کم از کم ان لوگوں کا تو احترام کیجیے جو اس دنیا سے جا چکے ہیں اور آپ کو جواب دینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔‘

فلم ساز کرن جوہر نے بھی ٹوئنکل کھنہ کی بات کی حمایت کرتے ہوئے لکھا: ’میں آپ سے متفق ہوں ٹوئنکل۔ نصیر کی سینیارٹی کا میں احترام کرتا ہوں لیکن انڈسٹری کے ایک رکن کے بارے میں ایسا بیان اچھا نہیں تھا۔‘

ٹویٹر پر کئی لوگوں نے نصیر الدین شاہ کے اس بیان پر نکتہ چینی کرتے ہوئے لكھا: ’نصیر، خود مقبولیت کے اس مقام تک نہیں پہنچ پائے جو راجیش کھنہ کو ملا تھا۔ ایسے میں ان کا یہ بیان قابل مذمت ہے۔‘

لیکن بہت سے لوگوں نے نصیر الدین شاہ کی حمایت بھی کی ہے اور لکھا کہ ’نصیر الدین شاہ کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔ وہ ایک بہترین اداکار ہیں اور یہ ان کی ذاتی آزادی اظہار کی بات ہے۔‘