دو بچے پیدا کرنے کی اجازت :چینی پارلیمنٹمیں قانون منظور

Chinese

Chinese

بیجنگ (جیوڈیسک) چینی پارلیمنٹ نے 2 بچے پیدا کرنے کی اجازت سے متعلق قانون کی منظوری دیدی۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق چینی پارلیمنٹ نے خاندانی منصوبہ بندی کے ترمیم شدہ ایڈیشن کی منظوری دیدی جس میں چینی کنبوں کو دو بچے پیدا کرنے کی اجازت دی جائے گی ۔یاد رہے کہ اکتوبر کے آخر میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے اجلاس میں ایک بچہ فی خاندان کی پالیسی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

نیا قانون 1 جنوری 2016 سے نافذ کیا جائے گا۔خاندانی منصوبہ بندی کے سرکاری کمیشن کے نائب سربراہ وانگ پے یانگ کے مطابق اس وقت چین میں بچہ پیدا کرنے کے قابل 14 کروڑ عورتیں رہتی ہیں جن کے پاس ایک بچہ ہے۔

توقع ہے کہ ان میں سے 9 کروڑ عورتیں دوسرا بچہ پیدا کریں گی۔ پالیسی میں تبدیلی کی بدولت سن 2029 تک چینی آبادی 1 ارب 45 کروڑ تک پہنچ جائے گی۔