دو ہزار سولہ دہشتگردی کے خاتمے اور یکجہتی کا سال ہوگا :آرمی چیف

Army chief

Army chief

گوادر (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل نے کہا ہے کہ 2016 میں ملک سے ہر طرح کی دہشتگردی کا خاتمہ کر دیا جائے گا ۔ نیا سال قومی یکجہتی اور امن کا سال ہوگا ۔ 2016ء دہشتگردی کے خاتمے ، قومی یکجہتی کا سال ہو گا ، دہشتگردی ، جرم اور کرپشن کا گٹھ جوڑ ختم کر دیں گے ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا اعلان۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف تلار اور تربت کے دورے بعد گوادر پہنچے جہاں انہوں نے بلوچ عمائدین سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ انشاء اللہ قوم کی حمایت کے ساتھ 2016 مزید کامیابیوں کا سال ہوگا ۔ نئے سال میں دہشتگردی ، جرائم اور کرپشن کے گٹھ جوڑ توڑنے کے بعد ملک میں انصاف اور امن کی راہ ہموار ہوگی ۔ آرمی چیف کا کہنا تھا ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے کسی قربانی سے بھی دریغ نہیں کیا جائے گا ۔