انڈر 18 قومی ہاکی چیمپئین شپ آج سے اسلام آباد میں شروع ہو گی

Hockey

Hockey

اسلام آباد (جیوڈیسک) انڈر 18 قومی ہاکی چیمپئین شپ کی افتتاحی تقریب آج شام نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں ہو گی۔

دو جون تک جاری رہنے والی چیمپئین شپ کے میچز لیگ سسٹم کے تحت ہوں گے۔

ہر روز تین میچز ہوں گے جبکہ ایونٹ کا فائنل دو جون کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ڈائریکٹر احمد نواز کا کہنا تھا کہ ہاکی کی بہتری کے لیے ہر کسی کو سخت محنت کرنا ہو گی۔

فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری قومی کھیل کی بہتری کے لیے ہر ممکن کوششیں کر رہے ہیں۔