یوئیفا چیمپئنز لیگ، یوونٹس نے بارہ سال بعد فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

UEFA Champions League

UEFA Champions League

سپین (جیوڈیسک) فٹبال یوئیفا چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل میں ریال میڈرڈ اور یوونٹس کا مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ پوائنٹس کی بنیاد پر یوونٹس نے بارہ سال بعد فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

میگا ایونٹ کے سیکنڈ لیگ سیمی فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ انتہائی دلچسپ رہا۔ ریال میڈرڈ نے میچ کے 23ویں منٹ میں زبردست گول اسکور کر کے برتری حاصل کی۔ سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے پنلٹی پر گیند کو کامیابی سے جال میں ڈالا۔

ریال میڈرڈ کی سبقت کے ساتھ پہلے ہاف کا اختتام ہوا۔ دوسرے ہاف کے 12ویں منٹ میں الوارو نے شاندار گول کر کے مقابلہ ایک ایک سے برابر کر دیا جو کہ میچ کے اختتام تک رہا۔

فرسٹ لیگ سیمی فائنل کی بنیاد پر ایک پوائنٹ کی برتری سے یوونٹس نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا جہاں اسکا مقابلہ چھ جون کو بارسلونا سے ہو گا۔