یوئیفا انڈر 19 فٹبال ، سپین نے جرمنی کو تین صفر سے ہرا دیا

UEFA Under 19 Football

UEFA Under 19 Football

یونان (جیوڈیسک) یونان میں ہونے والی یوئیفا انڈر 19 فٹبال چیمپئن شپ کے میچ میں سپین نے حریف جرمنی کو تین صفر سے شکست دیدی۔

یوئیفا انڈر 19 فٹبال چیمپئن شپ میں دفاعی چیمپئن جرمنی اور سپین کا مقابلہ ہوا۔ سپین نے حریف ٹیم کیخلاف شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے پورے میچ میں اپنی گرفت کو مضبوط کئے رکھا اور دفاعی چیمپئنز کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔

ٹیم نے جرمنی کیخلاف تین گول داغ کر تین صفر سے کامیابی حاصل کر لی ۔ فاتح کی ٹیم کی جانب سے میکل مرینو ، بورجا میورال اور متیاس ناؤل ایک ایک گول سکور کر کے نمایاں رہے۔